ٹیکس اقدامات میں تعاون، FBR برطانوی ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مفاہمت

October 06, 2022

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ کے ریونیو و کسٹم محکمے اور ایف بی آر کے مابین ٹیکس اصلاحات ایجنڈے کے حصول اور استعداد میں اضافے کے پروگرام میں پاکستان کی معاونت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،ایف بی آر اور ایچ ایم آر سی کےمابین ٹیکس ریفارمز ڈیٹا کے استعمال اور انٹرنیشنل ٹیکس کے عمل اور سٹریٹجک پلان پر عملدرآمدکیلئے ادارہ جاتی بہتری کیلئےمل کر کام کریں گے،جس سے رسک مینجمنٹ ، انسداد منی لانڈرنگ کمی اور معلومات اور اعدادوشمارکے امور کو بہتر کرے گا، ایف بی آر ،ایچ ایم آر سی اور او ای سی ڈی کے ٹیکس اقدامات میں تعاون کریں گے ، ایف بی آر افسران کو تربیت دی جائے گی اور ٹیکس فراڈ، منی لانڈرنگ اور پراسکیویشن سے متعلق تحقیقات میں بھی تربیت دی جائے گی ،اس موقع پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگیشن نے کہا کہ دونوں محکموں کے مابین شراکت داری سے ریونیو میں اضافہ ہوگااور سرمایہ کاری بڑھے گی اور تجارتی پروگرام شروع ہونگے ، برطانیہ کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد کرنا قابل فخر ہےاس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔