آئی آئی چندریگر روڈ 2 سال سے اسٹریٹ لائٹ سے محروم

October 06, 2022

کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی کے بزنس سینٹر کی اہم ترین سڑک آئی آئی چندریگر روڈ 2سال سے اسٹریٹ لائٹ سے محروم ہے یہاں رات کے وقت ہیوی گاڑیاں چلتی ہیں اور سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں سڑک پر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت سڑک پار کرنا شدید مشکل ہے علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ دوسال سے اسٹریٹ لائٹ سے محروم ہے۔اس کے علاوہ سڑک پر فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر چلنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں حادثات ہوتے رہتے ہیں اور شہری زخمی ہوتے ہوتے رہتے ہیں مکینوں کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ کو حکام نے یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے۔