نشتر اسپتال میں آئے 32مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

October 06, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے مرض کے شبہ میں 37 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 32 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 5 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے جب کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 8 نئے مریضوں کو داخل کیا کیا گیا ہے اور 7مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔