پمز سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے کے بعد آڈٹ کا فیصلہ

October 06, 2022

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خاتمے کے بعد آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ایم ٹی آئی کے تحت فنڈز کے آڈٹ کےلیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع پمز کے مطابق ایم ٹی آئی قانون گزشتہ سال نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت ہسپتال کو 14 ارب روپے کے فنڈز دیئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم ٹی آئی انتظامیہ نے دفاتر کی تزئین و آرائش اور بھاری تنخواہوں میں بھی سرکاری فنڈز خرچ کئے ۔ تنخواہوں کی مد میں ایم ٹی آئی حکام نے 14 سینئر عہدوں کےلیے 11 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کئے تھے ۔