آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا، بلوچستان بارکونسل

October 06, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد کے رویئے اور قاضی کورٹ ون کے اسٹے آرڈر کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے بےجا مداخلت، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے عدالتی کارروائی میں مداخلت اور نصیر آباد بار کے وکلاء کی حمایت میں آج بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بلوچستان بار کونسل کےبیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا گیاہےکہ وہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کا نوٹس لیں۔