عمران خان کے کیک کاٹنے کے انداز پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

October 06, 2022

اسکرین گریب

گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس پر انٹرنیٹ صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

عمران خان نے اپنی 70ویں سالگرہ کا کیک اتنے منفرد انداز میں کاٹا کہ یہ انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کیک کاٹنے کی ویڈیو پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہی تھا کہ مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ چل نکلا جو کہ تاحال جاری ہے۔


عمران خان کے اس انداز کو انٹرنیٹ صارفین کہیں سادگی تو کہیں خود غرضی قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو منائی جاتی ہے جبکہ ’آئی کے‘ کی سالگرہ کے ہیش ٹیگ کو ٹوئٹر کو ٹرینڈ کرتے ہوئے آج تیسرا دن ہے۔