شہباز گِل کے اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات

October 06, 2022

شہباز گِل—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پولیس کے آنے پر قیدی کو نظریں نیچے کرنے کے احکامات ہیں، جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں۔

اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہجیل ریفارمز ضرور ہونے چاہئیں جو سیاستدانوں نے ہی کرنی ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ مجھے آپ زیادہ تر مولا جٹ ہی جانتے اور سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے شہباز گِل سے سوال کیا کہ جیل میں آپ پر تشدد ہوا، اس کا مقدمہ درج کروائیں گے؟

جواب میں شہباز گِل نے کہا کہ میرے وکلاء جو کہیں گے اس کے مطابق چلوں گا۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کیس پر ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ بات نہیں کرنی، میرے کیس میں اپنی مرضی سے باتوں کو رنگ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے امریکا کی دوسری بڑی یونیورسٹی میں ایک دہائی سے زیادہ بطور پروفیسر پڑھایا، امریکا میں نوکری ہونا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبحشہباز گِلبغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔