سیلاب پر عالمی برادری کا بیانات کو عملی شکل دینا اہم ہے : شہباز شریف

October 06, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہآلودگی پھیلانے والے امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں،عالمی برادری کا بیانات کو عملی شکل دینا زیادہ اہم ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہاس سےقبل کہ بہت دیر ہوجائے، نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئےتیزی سے کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صحت، فوڈ سیکیورٹی اور نقل مکانی کے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی امداد کافی نہیں، سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت ہمارے وسائل سے باہر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے قابل ہو جائے گا، ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی سے متعلق چین اور پیرس کلب سمیت ہر ایک سے بات کروں گا۔