احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس واپس بھجوا دیا

October 06, 2022

فائل فوٹو

احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنسنیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائرہ اختیار میں نہ آنے پرواپس بھجوا دیا۔

عدالت نے سابق وی سی مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ان کا مقصد ہماری تضحیک کرنا تھی، ایک رات میں ہزاروں مذمتی پیغامات موصول ہوئے، وکلاء نے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہان لوگوں نے ہمارے 5 سال ضائع کیے۔

نیب نے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔