پشاور: امر خیل میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

October 06, 2022

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے، جس کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے امیر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔