آزمائشی مدت کی اجرت

October 07, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔بچےکے لیے ایک ٹیوٹر سے بات کی گئی، اس نے ہفتہ دو ہفتہ ٹرائل کا کہا، دو ہفتے کے ٹرائل کے بعد ان کا طرزِ تعلیم سمجھ میں نہ آنے کے باعث انہیں منع کر دیا گیا، اب وہ آدھے ماہ کی تنخواہ مانگ رہے ہیں، جب کہ پڑھایا صرف سات دن ہے، بقیہ عید وغیرہ کی چھٹیاں تھیں۔ اس حوالے سے براہِ کرم ازروئے شریعت رہنمائی فرمائیں۔

جواب :۔اگر ٹیوٹر سے تنخواہ کی بات طے نہیں ہوئی تھی، صرف یہ کہا تھا کہ ہم ایک دو ہفتے دیکھیں گے، اگر سمجھ میں آیا تو بہتر، ورنہ منع کردیں گے تو طریقۂ تعلیم سمجھ میں نہ آنے کی صورت میں منع کردینے سے تنخواہ ادا کرنا لازم نہیں، اگر تنخواہ کی بات طے ہوگئی تھی اور یہ بھی طے ہوگیا تھا کہ ٹرائل کی مدت کی بھی تنخواہ دینی ہوگی تو اس صورت میں صرف اتنے دنوں کی تنخواہ دینا لازم ہے، جتنے دن پڑھایا ہے، ٹیوٹر کے لیے ایک ہفتہ پڑھا کر آدھے مہینے کی تنخواہ مانگنے کا حق نہیں ہے۔