شہزادہ اینڈریو کو آخری شاہی ذمہ داری سے بھی دستبردار کیے جانے کا امکان

October 06, 2022

شہزادی اینڈریو، فائل فوٹو

کنگ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو کو آخری شاہی ذمہ داری سے بھی دستبردار کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہونے کے بعد ان سے تمام فوجی اعزازات اور شاہی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کے آغاز میں ایک لمحہ تھا جب شہزادہ اینڈریو کویہ یقین تھا کہ وہ شاہی خاندان میں واپسی کے لیے اپنی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق’اگرچہ کنگ چارلس سوم کو اپنے بھائی سے ہمدردی ہے لیکن وہ اُنہیں کبھی دوبارہ شاہی ذمہ داریوں کے قریب قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

اس حوالے سے صحافی امید سکوبی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو کو جلد ہی آخری شاہی ذمہ دار سے بھی دستبردار کیے جانے کا امکان ہےجوکہ وہ بطور ’کونسلر آف اسٹیٹ‘ کنگ چارلس کی غیر موجودگی میں نبھا سکتے ہیں۔