کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تاریخ سے متعلق خبر کی تردید

October 06, 2022

کنگ چارلس، فائل فوٹو

بکنگھم پیلس نے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب کی ممکنہ تاریخ کے اعلان سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 3 جون کو برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔

البتہ، بکنگھم پیلس کے ترجمان نے اس خبر کا جواب دیتے ہوئے اسے محض ایک قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

محل کے ترجمان نےبرطانوی میڈیا کو بتایا کہ ابھی تکتاجپوشی کی تقریب کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی 2023ء کے موسم بہار یا موسم گرما میں ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔