ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی بڑی کمی

October 06, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، آج سونا 3400 روپے سستا ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 228 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1712 ڈالر فی اونس ہے۔