رواں سال 12 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد، پاکستان دوسرے نمبر پر

October 06, 2022

اس سال 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار 200 زائرین انڈونیشیا سے آئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے1 لاکھ 95 ہزار 224 اور بھارت سے1لاکھ 33 ہزار 517 عمرہ زائرین آئے۔

دریں اثنا خانہ کعبہ کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق مسجدالحرام کا گیٹ نمبر 100 ملک عبداللّٰہ کے نام سے موسوم ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک عبداللّٰہ گیٹ کی منظوری دے دی ہے۔