فرانسیسی ناول نگار اینی ایرناکس نے ادب کا نوبل انعام جیت لیا

October 06, 2022

فوٹو: فائل

گریٹی فرانسیسی ناول نگار اینی ایرناکس نے ادب کا نوبل انعام جیت لیا۔

فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناک 22 ناولز کی مصنفہ ہیں، ان کے ناول طبقے اور صنف کے ذاتی تجربے پر مبنی ہیں۔

ایوارڈ کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے انہوں نے سویڈش ٹیلی ویژن کو بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

اینی ایرناکس نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں ’لیس آرموائرز وائڈز‘ (دی ایمپٹی الماری) سے کیا۔

یہ ایک ہیروئن کے خاندانی تنازعہ پر مبنی کہانی تھی جس کی تعلیم اس کے بار ٹینڈنگ والدین کی حدود کو بےنقاب کرتی ہے، یہ ایرناکس کی اپنی ابتدائی زندگی کا ایک بےحد سنگین ورژن ہے۔

اس کہانی کو ’ایک قسم کی فرانسیسی محنت کش طبقے کے مارسل پراؤسٹ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اینی یکم ستمبر 1940 کو نارمنڈی کے قصبے للیبون، شمال مغربی فرانس میں پیدا ہوئیں۔ اینی ایرناکس نے یونیورسٹی آف روئن سے ڈگری حاصل کی تھی۔