ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی

October 06, 2022

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 58 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد یہ 7 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 68 کروڑ ڈالر رہے۔