قائد اعظم ٹرافی، دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر بیٹرز کا راج، تینوں میچ ڈرا ہوگئے

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے اختتام پر بیٹرز کا راج رہا اور تینوں میچ ڈرا ہوگئے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیل ختم ہونے پربلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف دوسری اننگز میںچھ وکٹ پر303رنز بنائے۔ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے 13چوکوں کی مدد سے108رنز بنائے۔عامر یامین نے چار وکٹ حاصل کئے۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ نےناردرن کے خلاف دوسری اننگز میںچار وکٹ پر160رنز بنائے۔فواد عالم 60رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سعد خان نے72رنز کی اننگز کھیلی۔ایبٹ آباد میںکے پی کے اور ناردرن کا میچ غیر فیصلہ کن رہا۔دوسری اننگز میں سدرن پنجاب نے دو وکٹ پر101رنز بنائے۔اس سے قبل کے پی کے دوسری اننگز میں334رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کامران غلام نے86رنز بنائے۔حسن علی نے پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں82رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔