ڈیرن سیمی اور ڈومینک کارک نے لاہور میں گالف کھیلی

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونئیر لیگ لاہور کے لئے لاہور میں موجود ویسٹ انڈین ڈیرن سیمی اورانگلش ڈومینک کارک نے لاہور میں گالف کھیلی۔سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ڈیرن سیمی اور ڈومینک کارک کے ہمراہ گالف کورس میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔ ڈیرن سیمی پی جے ایل کی ٹیم حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ہیں ۔ سابق انگلش فاسٹ بولر ڈومینک کارک کمنٹری پینل میں شامل ہیں ۔ کرکٹرز نے تین گھنٹے گولف کلب میں گزارے اور گولف سے لطف اندوز ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویوین رچرڈز بھی لاہور پہنچ گئے۔سر رچرڈز گوادر شارکس کے مینٹور ہیں۔