کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کیلئے تقریب

October 07, 2022

کراچی ( نیوز ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز 2022کے ونرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد کے معروف اور ابھرتے ڈیولپر Chakor Venturesکی جانب سے اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں نقد انعامات سے نوازا گیا۔کمپنی اپنے پہلے پروجیکٹ CITADEL 7 بلیو ایریا اسلام آباد کو لانچ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت شاپنگ مال، کارپوریٹ دفاتر اور فوڈ آئوٹ لیٹس میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع مہیا کیے جارہے ہیں۔ اس تقریب میں شریک ہونے والے نمایاں ایتھلیٹس میں شامل تھےمحمد نوح دستگیر بٹ، ارشد ندیم، زمان انور، محمد انعام، محمد شریف طاہر اور عنایت اللہ و دیگر معزز شرکاء میں Chakor Venturesکے پریذیڈنٹ محمد اسد خان، منیجنگ ڈائریکٹر محمد بلال خان اور سی ای او محمد عباس خان شامل تھے۔