ریپ کا الزام، نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانےکو وطن پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے کو وطن پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق کپتان 22سالہ سندیپ لامے چانے عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ وہ پہلے ہی زیادتی کا الزام مسترد کرچکے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا تھا کہ وہ الزامات کا سامنا کرنے واپس نیپال جارہے ہیں۔ سندیپ لامے چانے نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ تحقیقات کے تمام مراحل میں مکمل تعاون کروں گا اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑوں گا۔میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 8ستمبر کو عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سندیپ لامے چانے سے نیپال کرکٹ ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی۔