سیلاب سے تباہی کی ذمہ دار سندھ حکومت، جلال محمود شاہ

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئےسندھ ایکشن کمیٹی کی کال پر کراچی سمیت اندرون سندھ کےشہروں میں سیاسی سماجی و قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر کے باہر انتظامیہ اور سندھ حکومت کے خلاف شدید احتجاجی کیا اوردھرنا دیا، چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کراچ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سیلاب سے ہونیوالی تباہی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،سندھ ڈوبا نہیں بیرونی امداد کے لئیے ڈبویا گیا ہے، پانی کی نکاسی کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے ،اسپتال اور اسکول تباہ ، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جو اس وقت دریاوں کے کنارے اور سڑکوں پر بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، باہر سے ملنے والی اربوں کی امداد کہاں خرچ ہوئی ہے حکومت اس کا جواب دے۔