کسی کو اوپن لائسنس نہیں دے سکتے، کارروائی قانون کے مطابق کریں، ہائیکورٹ

October 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کھلے کوکنگ آئل کی فروخت پر پابندی سے متعلق درخواستوں پر معیار جانچنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فوڈ اتھارٹی نے معیار جانچنے کے طریقہ کار سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم کسی کو اوپن لائسنس نہیں دے سکتے، کارروائی قانون کے مطابق کریں، یہاں صرف تیل نہیں، کھلی چینی بھی فروخت ہورہی ہے،فوڈ اتھارٹی گوداموں کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو کوئی ضابطہ بھی ہونا چاہئے، درخواست گزار ہول سیلرز کے وکیل نے موقف دیا کہ کچھ دکانیں تاحال بند ہیں،وکیل فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہوگیا ہے، عدالت نے ہدایت کی اگر آپ کو شکایت ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔ عدالت نے معیار جانچنے سے متعلق فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی۔