محسن شیخانی کی والدہ کا انتقال، قرآن خوانی و دعا میں مختلف شعبوں کے افراد کی شرکت

October 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق چیئر مین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ جمعہ کی شب دبئی میں انتقال کرگئیں ، مرحومہ کے ایصال و ثواب کیلئےآرمی آفیسرز ہائو سنگ سوسائٹی میں واقع مسجد بیت السلام میں مردوں جبکہ خواتین کیلئے محسن شیخانی کی رہا ئشگاہ پر قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے معروف تاجر، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوںسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی اور محسن شیخانی و اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔