ریلوے کلب ہال انسٹیٹیوٹ کراچی کینٹ، ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی کو ریلوے کے حوالے کیا جائے، ورکرز یونین

October 07, 2022

کراچی(آئی این پی)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین سینئر مزدور رہنما منظور رضی، جنرل سیکرٹری رائو نسیم، امجد خان نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق و ریلوے حکام اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کلب ہال انسٹی ٹیوٹ کراچی کینٹ کا قبضہ ریلوے کے حوالے کیا جائے جو کہ ریلوے کے ایک وزیر جاوید اشرف قاضی نے 25 سال کی لیز پر اپنے دوست کو دیا تھا، ریلوے ایمپلائیز ہائوسنگ سوسائٹی کو سندھ حکومت کی تحویل میں غیرقانونی دینے سے ہزاروں ملازمین اور بیوہ کے الاٹ شدہ پلاٹوں پر قبضہ نہیں دیا گیا ہے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ اور ریلوے حکام چیئرمین، جنرل منیجر اور ڈی ایس کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہائوسنگ سوسائٹی سندھ حکومت سے واپس لے کر ریلوے انتظامیہ اور ملازمین کے حوالے کی جائے۔