بعثت نبوی ﷺ عظیم نعمت ہے، قاری قمر جمیل عطاری

October 07, 2022

بریڈفورڈ(محمد رجاسب مغل) دعوت اسلامی کےمعروف عالم دین علامہ قاری قمر جمیل عطاری نے کہا کہ دنیا میں سب سے عظیم نعمت حضور پاک، صاحب لولاکﷺ ہیں، بعثت نبوی ﷺکے بعد تطہیر و تزکیہ قلوب کے ساتھ ساتھ عقائد و اعمال میں اصلاح اور انفرادی واجتماعی زندگی کے آداب و اصول، نظم وضبط، باہمی خیرخواہی، امن وامان اور ہر فرد کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا محسن انسانیتﷺ کا وہ عظیم کارنامہ ہے، جس پر تاریخ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد شان اسلام فرائزنگ ہال میں ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں بہترین تحفہ حضور پاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں کثرت سے درود شریف پیش کرنا ہے، جامع شان اسلام میں میلاد شریف کا عظیم الشان پروگرام 12 اکتوبر کو مغرب کے بعد منعقد ہو گا، جس میں علماء اورنعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے ۔