حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش،تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا

October 07, 2022

کراچی( اسد ابن حسن) متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر کومل کے سامنے گزشتہ روز پیش ہوئی۔ اس نے بیان ریکارڈ کروایا کہ اس سے غلطی ہوگئی کہ اس نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں وہ بتا رہی تھی کہ یہ کثیر رقم بیرون ملک لے کر آئی ہے اور اس کو پاکستان میں کسی نے بھی نہیں روکا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ایسا ایک ایف آئی اے کے ایک اعلی افسر کو چڑانے کے لئے کیا۔