سراج الدین چیئرمین اور عارف میمن کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022.23میں سید سراج الدین چیئرمین اور عارف میمن سینئر وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ شیخ آصف وائس چیئرمین منتخب ہوگئے پی سی ڈی اے کی52ویں سالانہ جنرل میٹنگ جو کہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 2022.2023 کے چیئرمین سید سراج الدین (پشاور) عارف میمن (کراچی) نے سینئر وائس چیئرمین اور آصف شیخ (فیصل آباد) نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھایا، اس کے ساتھ غلام ہاشم نورانی، عبدالرئوف، ثناء اللہ، ابوذر فیضی، محمد یونس، امجد نور نے بطور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی حلف اٹھایا۔ نو منتخب چیئرمین سراج الدین نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب نے مل کر فارما ٹریڈ کے مفاد کیلئے کام کرنا ہے۔