عمران خان دھرنے کی دھمکیاں دینا چھوڑ دیں، ضیا عباس

October 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے کی دھمکیاں دینا چھوڑ دیں، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اگر کسی ردعمل کا مظاہرہ کیا تو عمران خان اور ان کے حواریوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں خاموش ہیں وہ اسے کسی کی کمزوری ہرگز نہ سمجھیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا کسی بھی ملک کے ساتھ ان کے دور میں ہمارے تعلقات بہتر نہیں رہے۔