اے پی پی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری کا فیصلہ واپس

October 07, 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر ) و فا قی حکومت نےوزارت اطلاعات و نشریات کے ذ یلی سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی تھی ۔ لازمی سروس ایکٹ 1952 کے تحت ملازمین پر احتجاج,مظاہروں پر پابندی ہوتی ہے ۔ یہ سمری وزارت داخلہ کی تھی جو وزارت داخلہ نے فیصلہ پر عمل درآ مد سے پہلے ہی وزارت اطلاعات کی درخواست پر واپس لے لی ہے۔ ذ را ئع کے مطا بق صحافی تنظیموں کے احتجاج پر یہ فیصلہ واپس لیا گیا۔