سی اے اے کی اربوں روپے کی اراضی کی تحقیقات سست روی کا شکار

October 07, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن کی کروڑوں روپے کی مالیت کی209ایکڑ زمین کے جعلی کاغذات تیار کرکے ایک پرائیویٹ آدمی کو تفویض کرنے کی ایف آئی اے تحقیقات سست روی کا شکار ہیں اور ایک برس گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے حتمی چالان عدالت میں جمع نہیں کروایا جس پر عبوری چالان کو عدالت نے حتمی تسلیم کرلیا۔ ’’جنگ‘‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق 7صفحات پر مشتمل ایف آئی آر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں سب انسپکٹر راحت خان نے 20نومبر 2021ء کو درج کی۔ ایف آئی آر نمبر 55/2021میں تحریر کیا گیا کہ مذکورہ معاملے کی اطلاع سی اے اے کے افسران نے دی کہ ادارے کی ملکیت و قیمتی زمین پر قبضے کی کوشش کی جارہی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔