ایف آئی اے بیرون ملک بیدخل افراد سے ایئرپورٹ پر تحقیقات کریگا

October 07, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی اسمگلروں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بیرون ملک سے بے دخل ہو کر آنے والوں سے ائیر پورٹ پر ہی تحقیقات کی جائیں گی ۔بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم بے دخل مسافروں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گی سنگین الزامات میں ملوث ملزمان کو سیل میں منتقل کیاجائے گا جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔