”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی شوٹنگ کا احوال، عمیمہ ملک اور مرزا گوہر کی زبانی ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

October 07, 2022

کراچی (جنگ نیوز) ”جیوفلمز“ کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی شاہکار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی مرکزی اداکارہ عمیمہ ملک جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ شو کے دوران عمیمہ ملک نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔ ایک موقع پر عمیمہ ملک نے اداکارہ میرا کی نقل اُتار کر ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ عمیمہ کا کہنا تھا کہ لوگ بڑے پردے پر فلم دیکھ کر اتنا محظوظ ہوں گے کہ لینگویج بیریئر نہیں رہے گا۔ شوکے دوران ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار مرزا گوہر رشید نے بھی شرکت کی۔ نامور آرٹسٹ علی میر نے امریکی روپ میں ڈھل کر مولا جٹ کی ایسی نقل اُتاری کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔