اسٹاک مارکیٹ، بڑے سیکٹرز میں خریداری سے تیزی، 549 پوائنٹس کا اضافہ

October 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، روپے کی قدر میں بہتری ،افراط زر میں کمی اور دیگر مثبت خبروں کی وجہ سےسرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،کچھ بڑے سیکٹرز میں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 549 پوائنٹس کا اضافہ، 42ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ،55.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 61 ارب 39کروڑ 5 لاکھ روپے کا اضافہ تاہم کاروباری حجم 30.36 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں مسلسل اضافے،تجارتی خسارے اور افراط زر میں کمی کی اطلاعات کے ساتھ دیگر کئی مثبت خبروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اس کا ثبوت گذشتہ 3 روز سے مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی ہے ۔