چھیننے کاالزام ،لاہور ہائیکورٹ کاسی سی پی اواورایس پی سول لائن سے جواب طلب

October 07, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پرسی سی پی او اور ایس پی سول لائنز سے تحریری جواب طلب کر لیا،عدالت کےروبرو درخواست گزارا ن لیگی رہنماء رانا مشہود احمد خان اور ایم پی اے رخسانہ کوثر کے وکیل رانا اسد نے موقف اختیار کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران بیلٹ پیپر پر مخصوص نشان لگانے کے خلاف آواز اٹھانے پر درخواست گزار اور دیگر کے خلاف مقدمات بنا دیئے گئے۔