مضبوط ،مستحکم اورپرامن پاکستان ہماری منزل ہے،صاحبزادہ حامد رضا

October 07, 2022

لاہور(خبرنگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مضبوط مستحکم اور پرامن پاکستان ہماری منزل ہے۔مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔تمام مکاتب فکر کے علماءملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہو جائیں۔