یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتما م عا لمی یوم اساتذہ کی تقریب

October 07, 2022

لاہور ( پ ر ) عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ خصوصی معروف موٹیویشنل سپیکر اور استاد قاسم علی شاہ تھے جبکہ معروف سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے بطور مہمان گرامی شرکت کی۔