چیف سیکرٹری کی عیدمیلادالنبی ؐ پرموبائل فون بلاک کرنے کی رائے طلب

October 07, 2022

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر منعقدہ محافل اور عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنمبل نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے موبائل فون بلاک کرنے کے حوالے سے رائے طلب کرلی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر کے رائے کو حتمی شکل دینے کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائیں۔