جعفر آباد میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت قابل مذمت ہے، راحب بلیدی

October 07, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے جعفرآباد کے علاقے کیٹل فارم پولیس حدود میں پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین پر فائرنگ اور نوجوان پرویز مستوئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین پر پولیس فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نصیرآباد ریجن میں سیلاب متاثرین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جعفر آباد انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں ناکام ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے سیلاب متاثرین سراپہ احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ جعفرآباد کے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی سے سیلاب متاثرین کی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بحالی اور ریلیف کے کام میں سست رفتاری کرپشن عام جعفرآباد انتظامیہ اور این جی اوز کی جانب سے بندر بانٹ سے عوام سراپہ احتجاج ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین پر فائرنگ اور نوجوان پرویز مستوئی کے قتل میں ملوث جو بھی ذمہ دار ہیں فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔