پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام آج کےجلسے میں کارکن بھرپور شرکت کرینگے، پشتونخوا ایس او

October 07, 2022

کوئٹہ ( پ ر)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام آج 7اکتوبر بروز جمعہ سہہ پہر 3بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں پشتونخوا ایس او کے کارکنان بھر پور شرکت کرینگے اور اس سلسلے میں زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں دوپہر 2بجے سائنس کالج کوئٹہ سے ریلی نکالی جائیگی اور شہدا کو ان کی لازوال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ میں شرکت کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، طیب کاکڑ، بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، امین اچکزئی ،دلبر خان ازل ، زبیر ترین ، سید وہاب آغا، شریف دمڑ، خوشحال کاکڑ،ایاز شیرانی اورصدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ بیان میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ دوپہر 2بجے تک سائنس کالج پہنچ کر جلوس میں شرکت کرے تاکہ جلسہ گاہ میں بروقت شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔