میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےملازمین کا احتجاج ختم

October 07, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تنظیمی اتحاد میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ملازمین نے احتجاج ختم کردیا ، پیر کو تنظیمی اتحاد میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر حضرت خان ، تنویر اسلم ، حبیب الرحمٰن بازئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نتھانیل اختر اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ 9 دن سے احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنبند کرکے ملازمین سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہےحقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،اس موقع پرایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن جبار بلوچ نے مظاہرئے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن ملازمین کے مطالبات پر ایک دو روز میں عمل کیا جائے گا اور جلد تنخواہیں جاری کی جائیں گی احتجاج سے کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے ملازمین سے گزارش ہے کہ وہ یقین رکھیں ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے وہ اپنا احتجاج ختم کردیں،ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ سےمذاکرات اور ان کی یقین دہانی کے بعد تنظیمی اتحاد میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔