شنیرا اکرم اپنے ہی کھانوں کی ریسیپیز پر ہنس پڑیں

October 07, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اپنے ہی کھانوں کی ریسیپیز پر ہنس پڑیں۔

سماجی کارکن، شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے گوروں کے کھانوں کا مذاق اُڑا دیا۔

شنیرا اکرم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ مجھے ’گورا‘ کوکنگ شو دیکھنا پسند ہے اور جب وہ کہتے ہیں ’اب مسالا ڈالنے کا وقت آگیا ہے‘، میں کالی مرچ اور نمک کے علاوہ مسالوں کا انتظار ہی کرتی رہ جاتی ہوں۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے 2013ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی تھی۔

اس جوڑی کی ایک بیٹی عائلہ بھی ہے۔

وسیم اکرم سے شادی کے بعد سے شنیرا اکرم پاکستان ہی میں مقیم ہیں اور یہاں کی ثقافت میں کافی رچ بس گئی ہیں۔