نتاشا بیگ کو عبداللّٰہ قریشی کے میوزِک انڈسٹری چھوڑنے پر اعتراض کیوں؟

October 07, 2022

فائل فوٹو

گلوکارہ نتاشا بیگ نے ساتھی گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے میوزِک انڈسٹری چھوڑنے پر اعتراض کردیا ہے۔

گزشتہ روز گلوکار عبداللّٰہ قریشی نےمذہبی وجوہات کی بناء پر میوزِک انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار کے اس فیصلے کے بارے میں جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لیکن گلوکارہ نتاشا بیگ کوعبداللّٰہ قریشی کامذہبی وجوہات کی بناء پر میوزِک انڈسٹری کو خیر باد کہنا پسند نہیں آیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کسی کا نام لیے بغیر عبداللّٰہ قریشی کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ’میں ان موسیقاروں یا اداکاروں کی حمایت کبھی نہیں کروں گی جوبیداری کے نام پر اپنا کیریئر چھوڑدیتے ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’کیونکہ اس سے وہ غلط بیانیہ ثابت ہوتا ہے جو موسیقی کے ساتھ منسلک ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لہذا، براہ کرم آگے بڑھیں اور آپ کی بیداری پر آپ کو مبارک ہو لیکن اس عمل میں ہمیں برا نہ دکھائیں‘۔

نتاشا بیگ نے لکھا کہ’آپ کے اعمال ایسے ہوسکتے ہیں جس کی اسلام کبھی بھی تعریف نہیں کرتا، لیکن موسیقی روحانی ہے اور اس کا کسی بھی گناہ کے کام سے کوئی تعلق نہیں ہے جب تک کہ آپ اپنے نفس پر قابو نہ پا لیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’انسانکسی بھی پیشے سے وابسطہ ہو اسکا نفس اس کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے‘۔