نیٹو ہتھیار دے رہا ہے، روسی اہلکاروں کو مار رہے ہیں، وزیر دفاع یوکرین

October 07, 2022

فائل فوٹو

یوکرین کے وزیر دفاع نے روسی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

یوکرینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی فورسز کے اہلکار اب بھی روسی فوج کو ذلت سے بچا سکتے ہیں، جنگ سے انکار کرنیوالے روسی اہلکاروں کو تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ نیٹو ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں، یوکرین کے فوجی ان ہتھیاروں سے روسی فورسز کو مار رہے ہیں۔

یوکرینی وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ ہماری فورسز اپنی زمین کو واپس لینے کے لیے پر عزم ہیں۔