جاوید اختر کی مشل اوباما سے اپیل، انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا

October 07, 2022

فائل فوٹو

معروف بھارتی مضنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر نے امریکا کی سابق خاتون اوّل مشل اوباما سے سنجیدہ انداز میں ایک اپیل کی، جس کے بعد انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمشل اوباما کے ٹوئٹ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےان سے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’محترمہ مشل اوباما، میں آپ کا کوئی نوجوان پرستار نہیں ہوں بلکہ بھارت کا ایک 77 سالہ ادیب اور شاعر ہوں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ میرے بھارتی مداح میرا نام جانتے ہوں گے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میڈم برائے مہربانی، میری بات کو سنجیدگی سے لیں، نا صرف امریکا بلکہ دنیا کو وائٹ ہاؤس میں آپ کی ضرورت ہے، آپ کو اس ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے‘۔

جیسے ہی جاوید اختر نے مشل اوباما سے یہ اپیل کی ٹوئٹر صارفین نے اپنے سیاسی نقطہ نظر اور مزاحیہ ردعمل کے ساتھ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرلیا۔

میمز کے ماسٹرز نے بھارتی مصنف کی اس اپیل پرمیمز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیں۔