کیوبن میزائل بحران کے بعد دنیا پھر ایٹمی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے، امریکی صدر

October 07, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 1962 کے کیوبن میزائل بحران کے بعد دنیا ایٹمی تباہی کے شدید ترین خطرے سے دوچار ہے۔ روس کے ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر دنیا میں شدید ایٹمی تباہی کاخطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر جب ٹیکٹیکل یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بات کرتے ہیں تو مذاق نہیں کر رہے ہوتے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین میں ناقص کارکردگی پر پیوٹن کی طرف سے خطرہ حقیقی ہے۔ کیوبا کے میزائل بحران کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا براہ راست خطرہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ روس اپنے دفاع کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا۔