دیپیکا پڈوکون والدین کے ہمراہ پیرس فیشن ویک پہنچ گئیں

October 07, 2022

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے والدین کے ہمراہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کی۔

ایونٹ میں دیپیکا کی فلمائی گئی چند ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ دیپیکا کے مداح اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی۔


دیپیکا کے فین پیج سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں اپنے والدین کے ساتھ ہجوم کے درمیان کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔