دبئی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

October 07, 2022

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انویسمنٹ کمپنی نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں گاڑیاںسالانہ 10 ہزار گاڑیاں اسمبل ہوں گی۔

اس جدید کار فیکٹری کے قیام کا مقصد کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔