آئرلینڈ: سروس اسٹیشن پر دھماکا، متعدد افراد زخمی، اسپتال منتقل

October 07, 2022

آئرلینڈ کے گاؤں کریسلو میں ایک سروس اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈونیگال کے اسپتال لایا گیا، دھماکے سے سروس اسٹیشن کے اوپر قائم رہائشی یونٹ کی چھت گر گئی۔

لیٹرکینی یونیورسٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسپتال میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔

آئرش کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن میں ہمارا ایک ہیلی کاپٹر معاونت کر رہا ہے جبکہ متعدد ایمبولینسز بھی موجود ہیں۔