دنیا کے تیز ترین جوتے تیار کرنے کا دعویٰ

October 30, 2022

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایک روبوٹکس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کے تیز ترین جوتے تیار کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالکل رولر اسکیٹس کی طرح نظر آنے والے ان جوتوں کو توازن کی ضرورت نہیں اور انہیں کسی بھی عام جوتے کی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوتوں میں چھوٹی برقی موٹریں لگی ہوئی ہیں جو ان جوتوں میں لگے 8 ٹائروں کو 7mph کی رفتار سے آگے بڑھاتی ہیں۔

ان جوتوں کے بانی زنجی ژانگکا کہنا ہے کہ نئی بات یہ ہے کہ ان جوتوں میں اے آئی الگورتھم موجود ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مون واکرز‘ نامی دنیا کے یہ تیز ترین جوتے صارف کی چال کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور اس کے مطابق فٹ ہو سکتے ہیں۔

شفٹ روبوٹکس کے تیار کردہ ان جوتوں کو استعمال کرنا بہت آسان ہے، جن میں صارف کو صرف اپنی دائیں ایڑی کو اٹھانے کے بعد بائیں طرف گھڑی کی سمت میں گُھمانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان جوتوں میںٹیکنالوجی اور آرام کی سہولت کی ایک ساتھ موجودگی کی وجہ سے ان کی قیمت 1399 ڈالرز سے کم ہونے کا امکان متوقع نہیں ہے۔